کراچی، گلشن اقبال میں پولیس کی کاروائی میں 4 تکفیری دہشتگرد گرفتار
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) گلشن اقبال میں واقع مدینہ کالونی میں پولیس مقابلے کے دوران 4 تکفیری دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
زراائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ایک خفیہ اطلاع ملنے پر گلشن اقبال میں مدینہ کالونی کے ایک گھر پر چھاپہ مار کر ملک دشمن، سلام دشمن کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ تحریک طالبان پاکستان کے 4 تکفیری دہشتگردوں کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردی اہے۔اطلاعات کے مطابق ایس ایس پی ایسٹ نے میڈیا کو بتایا کہ گرفتار ہونے والے تکفیری دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ تحریک طالبان عبد الولی عرف عمر خراسانی گروپ سے ہے۔
ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق شہر کراچی میں ملک دشمن، اسلام دشمن کالعدم تکفیری دہشتگر گروہوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف قانون نافذ کرنے والے ادارے کی کاروائیاں جاری ہیں۔گلشن اقبال پولیس نے ایک خفیہ اطلاع ملنے پر گلشن اقبال مدینہ کالونی میں ایک گھر پر تکفیری دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا تو گھر میں موجود تکفیری دہشتگردوں نے پولیس پارٹی پر بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کردی، جس کے بعد پولیس کے افسروں اور جوانوں نے پوزیشن لیتے ہوئے مقابلہ کے بعد 4 تکفیری دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
گرفتار ہونے والے تکفیری دہشتگردوں میں محمد قادر عرف قاری، حاجی محمد، محمد خالد عرف چھوٹا خالد، رحمت شاہ عرف حاجی صاحب شامل ہیں۔ ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق تکفیری دہشتگردوں کے قبضے سے 3 کلاشنکوف، ایک ریپیٹر، ایک ہینڈ گرنیڈ اور 2 ڈیٹونیٹر برآمد ہوئے ہیں، جبکہ تکفیری دہشتگردوں کا تعلق ملک دشمن، اسلام دشمن کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ تحریک طالبان عبد الولی عرف عمر خراسانی گروپ سے ہے