پاکستانی شیعہ خبریں

سکردو، پرامن مظاہرین پر پولیس کی فائرنگ سے 4 افراد زخمی، ایک کی حالت تشویشناک

shiitenews gilgit shaheedچار روز گزرنے کے باوجود تاحال حکومت سانحہ چلاس کے شہداء کی تعداد بتانے اور انکی میتوں کو سکردو لانے میں کامیاب نہیں ہوئی، اس وجہ سے عوام اور لواحقین
میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔
سانحہ چلاس کے افسوسناک واقعہ کے بعد بلتستان بھر میں چار دنوں سے مطالبات کی منظوری کیلئے پرامن احتجاجی مظاہرے اور دھرنا جاری ہے۔

اس عظیم سانحہ پر حکومت کی طرف سے مسلسل جھوٹے وعدوں کئے جا رہے ہیں، تاحال حکومت شہداء کی تعداد بتانے اور انکی میتوں کو سکردو لانے میں کامیاب نہیں ہوئی، اس وجہ سے عوام اور لواحقین میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ ایک شہید جسکا کا تعلق علاقہ قمراہ سے تھا، کی میت کو سکردو لائے بغیر قمراہ لے جا کر دفن کر دیا گیا ہے۔ دوسری طرف کمیونیکیشن نیٹ ورک مسلسل جام ہے، گذشہ روز انتظامیہ کی بدنظمی کے نتیجے میں چند مظاہرین بپھر گئے تو پولیس نے فائرنگ کھول دی، جس کے نتیجے میں چار جوان زخمی ہوئے، جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔ تمام زخمی افراد DHQ سکردو میں زیر علاج ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button