پاکستانی شیعہ خبریں

خیبرایجنسی میں سیکیورٹی سے جھڑپ کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) خیبرایجنسی: وادی تیراہ کے علاقے مستک میں سیکیورٹی فورسزاوردہشت گردوں کے دوران جھڑپ کے دوران 4 دہشت گرد مارے گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبرایجنسی میں وادی تیراہ کے علاقے مستک میں سیکیورٹی فورسز اوردہشت گردوں کے درمیان جھڑپ ہوئی، جھڑپ کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جب کہ چاروں دہشت گردوں کی لاشیں جمرود اسپتال منتقل کردی گئیں ہیں۔ واضح رہے کہ سیکیورٹی فورسزنے وادی تیراہ میں کالعدم تنظیموں کی بڑھتی ہوئی کارروائیوں کے پیش نظرعلاقے میں حکومتی رٹ کی بحالی کے لئے آپریشن شروع کررکھا ہے جس میں اب تک درجنوں شدت پسند ہلاک ہوچکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button