کوئٹہ ،تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ سے 4 پولیس اہلکار شھید
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )کوئٹہ شہر میں تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ کے 2 واقعات میں 4 پولیس اہلکارشھید جب کہ ایک راہ گیر زخمی ہوگیا۔
زرائع کے مطابق کوئٹہ میں فائرنگ کا پہلا واقعہ سریاب روڈ پر چکی شاہوانی کے قریب پیش آیا جہاں ملک دشمن، اسلام دشمن کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ سپاہِ صحابہ (اہلسنت و الجماعت) کے دہشتگردوں نے گاڑی پر فائرنگ کردی جس سے گاڑی میں سوار 2 پولیس اہلکار موقع پر ہی شھید ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق فائرنگ سے ایک راہگیر بھی زخمی ہوا جسے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔شہر میں فائرنگ کا دوسرا واقعہ شالکوٹ کے علاقے میں پیش آیا جہاں کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ لشکرِ جھنگوی نے پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دونوں اہلکار شدید زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شھید گئے۔ کوئٹہ میں فائرنگ کے پے در پے واقعات کے بعد سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے جب کہ پولیس نے دونوں واقعات کے بعد جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھا کرکے تفتیش کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے۔
دوسری جانب وزیراعظم نوازشریف نے ملک دشمن، اسلام دشمن کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہوں سپاہِ صحابہ (اہلسنت و الجماعت)،لشکرِ جھنگوی کے دہشتگردوں کی فائرنگ سے 4 پولیس اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہید اہلکاروں کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا جب کہ انہوں نے زخمی اہلکاروں کو بہترین طبی سہولیات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ذمہ دارتکفیری دہشتگردوں ،اور انکے سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے جب کہ متعلقہ ادارے ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے مؤثرحکمت عملی بنائیں۔