پاکستانی شیعہ خبریں
چار سدہ، تکفیری دہشتگردوں کا پولیس چوکی پر حملہ، 4 اہلکار زخمی
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)چارسدہ میں پولیس چیک پوسٹ پرتکفیری دہشتگرد گروہ تحریک طالبان پاکستان کے دہشتگردوں کے بم حملے میں 4 اہلکار زخمی ہو گئے۔
زرائع کے مطابق چارسدہ میں تھانہ سٹی کی حدود میں رجب روڈ پر واقع پولیس چوکی کے قریب ملک دشمن، اسلام دشمن کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ تحریک طالبان پاکستان کے دہشتگردوں کی جانب سے نصب بم ایک زوردار دھماکے سے پھٹ گیا، جس کے باعث ٹی ایم اے کے 4 اہلکار شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور منتقل کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق دھماکے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تکفیری دہشتگردوں کی گرفتاری کے لئے کاروائی کا آغاز کردیا۔