پاکستانی شیعہ خبریں

خیبرایجنسی میں جشن آزادی پرتباہی کا منصوبہ ناکام؛ 4 خودکش بمبار گرفتار

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) خیبر ایجنسی: جمرود کےعلاقے شاکس میں لیویز اور خاصہ دار فورس کی جانب سے کارروائی میں 4 خود کش بمبار گرفتار جب کہ بارودی مواد بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔ خیبرایجنسی میں جمرود کےعلاقے میں شاکس میں لیویزاور خاصہ دار فورس کی جانب سے مشترکہ کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں جشن آزادی کے موقع پر تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا ہے۔ کارروائی میں 4 خودکش بمبارگرفتار جب کہ خودکش حملہ آوروں سے 5 خودکش جیکٹس اور بارودی مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔ جمرود کی پولیٹیکل انتظامیہ نے کارروائی سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ خودکش حملہ آوروں نے 14 اگست کو سرکاری تقریبات، اسپتالوں سمیت دیگر تنصیبات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کررکھی تھی جب کہ دہشت گردوں کو جمرود کی سب سے بڑی جیل منتقل کردیا گیا ہے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button