کراچی: حساس اداروں کی کاروائی، کلعدم تکفیری جماعت لشکرجھنگوی کے 4 دہشتگرد گرفتار
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) کراچی: ایس آئی یو، سی پی ایل اور حساس اداروں نے گلشن اقبال میں کارروائی کرتے ہوئے کلعدم تکفیری دہشتگرد جماعت لشکر جھنگوی العالمی کے 4 دہشتگرد گرفتار کرلیے ہیں۔ ایس ایس پی فاروق اعوان کا کہنا ہے کہ گرفتار کیے گئے ملزمان میں اظہر حسین، عبدالعدیل ، ابوسفیان اور سید عالم شامل ہیں۔ گرفتار ملزمان میں سے ابو سفیان گروہ کا سرغنہ ہے اور وہ سکیورٹی اداروں پر حملوں میں ملوث ہے۔ جبکہ اس نے سابق وزیر داخلہ پنجاب شجاع خانزادہ پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کیلئے سہولت کار کا کردار ادا کیا تھا۔ملزمان فرقہ وارانہ فسادات، قتل، بھتہ خوری، ڈکیتی اور اغوا کی وارداتوں میں ملوث ہیں اس کے علاوہ ملزمان ہائی پروفائل اغوا اور دہشتگردی کا بڑا منصوبہ بنا رہے تھے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ملزمان جعلی پولیس موبائل اور وردیاں پہن کر وارداتیں کرتے تھے جبکہ ویب سائٹس پر اشتہارات دیکھ کرگھر دیکھنے کے بہانے گھروں میں ڈکیتیاں بھی کرتے تھے