نیشنل ایکشن پلان جائزہ اجلاس نے 4شیعہ ہزارہ خواتین کی جان لے لی
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )وزیراعظم کا نیشنل ایکشن پلان جائزہ اجلاس کالعدم سپاہِ صحابہ اور کالعدم لشکرِ جھنگوی کے دہشتگردوں کے لئے راہِ عمل بن گیا۔کیرانی روڈ پر کالعدم لشکرِ جھنگوی کے دہشتگردوں نے شناخت کے بعدمجلس سے گھر جانے والے 4 شیعہ ہزارہ خواتین کو فائرمگ کرکے شھید کردیا۔
زرائع کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے شیعہ نشیں علاقے ہزارہ ٹاؤن جانے والی ایک مسافر کو کیرانی روڈ کے مقام پر کالعدم تکفیری دہشتگردوں نے روک کر بس میں سوار 5 شیعہ ہزارہ خواتین کو شناخت کے بعد گولیاں ماردیں جس سے 4 خواتین موقع پر ہی شھید ہوگئیں جبکی ایک خاتون شدید زخمی ہوگئیں۔اطلاعات کے مطابق مجلس عزاء میں شرکت کے بعد بزریعہ بس اپنے گھر واقع ہزارہ ٹاؤن جانے والی خواتین کو ملک دشمن، اسلام دشمن کالعدلشکرِ جھنگوی کے دہشتگردوں نے کیرانی روڈ پر بس روک کر شناخت کے بعد فائرنگ کا نشانہ بنایا اور اپنی اجداد کی پیروی کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔زرائع کے مطابق کالعدم لشکرِ جھنگوی کے دہشتگردوں کی فائرنگ سے 4 شیعہ ہزارہ خواتین موقع پر ہی شھید ہوگئیں جبکہ دو خواتین شدیدزخمی ہوئیں۔
سیکیورٹی زرائع کے مطابق یہ اندوہناک واقع اس وقت پیش آیا کہ جب ہزارہ ٹاؤن کی ر ہائشی شیعہ ہزارہ خواتین مریم زوجہ سلمان علی،خاتمہ زوجہ محمد نعیم،مریم دختر علی خان اور دیگر خواتین مجلس عزاء میں شرکت کے بعد بزریعہ بس اپنی رہائش گاہ واقع ہزارہ ٹاؤن واپس جارہی تھیں کہ کیرانی روڈ پر موٹر سائیکل سوار کالعدم لشکرِ جھنگوی کے دہشتگردوں نے بس روکنے کے بعد پانچوں شیعہ ہزارہ خواتین کو شناخت کے بعد گولیا ماردیں اور فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابو 4 خواتین موقع پر ہی شھید ہوگئیں جبکہ ایک خاتوں شدیدزخمی ہوئیں۔شھید اور زخمی خواتین کو فوری طور ی طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد شھید ہونے والی خواتین کے جسدِخاکی انے اہلِ خانہ کے سپرد کردیئے گئے جبکہ زخمی خاتون کا علاج جاری ہے۔