Uncategorized

کراچی، کالعدم سپاہِ صحابہ کے دہشتگردوں کی مجلسِ عزاء پر فائرنگ سے 4 مومنین شھید

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )نیشنل ایکشن پلان نے ایک اور محازِ جنگ جیت لیا۔ناظم آباد نمبر 4 میں برپا ہونے والی مجلسِ عزاء پر کالعدم سپاہِ صحابہ کے دہشتگردوں کی فائرنگ سے چار مومنین شھید جبکہ معصوم بچوں اور خواتین سمیت کئی افراد زخمی۔

زرائع کے مطابق کراچی کے علاقے ناظم آباد نمبر چار میں خواتین کی مجلس پر کالعدم سپاہِ صحابہ (اہلسنت و الجماعت) کے دہشتگردوں کی فائرنگ سے 4افراد شہید جبکہ معصوم بچوں اور خواتین سمیت5 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق کراچی میں ایک بار پھر بزدل تکفیری دہشتگردوں نے عزاداری سید الشہداؑ میں مصروف خواتین کی مجلسِ عزاء کو دہشتگردی کا نشانہ بنایا ہے۔ ناظم نمبر چار میں واقع لاروش ریسٹورنٹ کے برابر والی گلی میں واقع ایک گھر میں خواتین کی مجلس منعقد ہو رہی تھی، جس پر دو موٹر سائیکلوں پر سوار کالعدم سپاہِ صحابہ کے چار دہشتگرد فائرنگ کرنے کے بعد باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ سے 4افراد موقع پر ہی شہید ہوگئے،معصوم بچوں اور خواتین سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ شہداء کی جسدِ خاکی اور زخمیوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ کالعدم سپاہِ صحابہ کے دہشتگردوں کی جانب سے رواں سال محرم الحرام کی آمد کے موقع پر بھی گلستان جوہر،گلشنِ اقبال اور ایف سی ایریا مجالس پر حمکوں کا آغاز کیا گیا تھا کہ جسمیں ماہرِ تعلیم منصور صادق ذیدی،جواد حیدر اور ایک معصوم عزادار 10 سالہ فراز حسین شھید ہوئےتھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button