سی ٹی ڈی کی خانیوال میں کارروائی، کالعدم لشکرِ جھنگوی کے 4 دہشتگرد واصلِ جہنم
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ نے احمد ولی پل کے قریب کارروائی کے دوران کالعدم لشکرِ جھنگوی کے 4 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرکے بھاری تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا۔
زرائع کے مطابق سی ٹی ڈی نے ایک خفیہ اطلاع ملنے پر خانیوال کے علاقے احمد ولی پل کے قریب چھاپہ مارا تو وہاں چھپے کالعدم لشکرِ جھنگوی کے دہشتگردوں نے سی ٹی ڈی کے اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔سی ٹی ڈی کے جوانوں کی جوابی فائرنگ سے 4 دہشت گرد جہنم واصل، جبکہ ان کے 2 سے 3 ساتھی دہشتگرد اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق واصلِ جہنم ہونے والے تکفیری دہشتگردوں نے ملتان میں حساس تنصیبات کو نشانہ بنانا تھا۔
اطلاعات کے مطابق سی ٹی کے ساتھ مقابلے میں واصلِ جہنم ہونے والے تکفیری دہشتگردوں کا کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ لشکرِ جھنگوی سے سے ہے اور ان کے قبضے سے ہینڈ گرنیڈ، رائفل اور دیگر خود کار ہتھیار وں سمیت بھاری تعداد میں گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق مارے جانے تکفیری دہشتگردوں کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔