Uncategorized

شکارپور، کالعدم لشکر جھنگوی کے 4 دہشت گرد گرفتار، خودکش حملہ آور تیار کرنے کیلئے افغانستان بھیجتے تھے

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) شکارپور پولیس نے کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کر کے بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا۔ گرفتار دہشت گردوں میں جیکب آباد دھماکے کا ماسٹر مائنڈ ثناء اللہ بھی شامل ہے۔ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی کے 4 دہشت گرد شکارپور میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔ پولیس نے خواستی کے علاقے میں چھاپہ مار کر چاروں دہشت گردوں ثناء اللہ، ریاض بروہی، رشید اور منیر کو گرفتار کرکے بھادی تعداد میں اسلحہ اور بارود مواد برآمد کرلیا۔ ایس ایچ او خان پور محمد ایوب نے بتایا کہ دہشت گرد ثناء اللہ جیکب آباد دھماکے کا ماسٹر مائنڈ اور مالی مدد فراہم کرنے والا ہے، وہ کوئٹہ میں مدرسہ حسین بن معاویہ چلاتا ہے اور خودکش حملہ آور تیار کرنے کے لئے افغانستان بھیجتا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button