پاکستانی شیعہ خبریں
کوئٹہ:سرکی روڈ پر دوکان پرامریکی سعودی نواز دہشتگردوں کی فائرنگ، 4 شیعہ شہید،
نمائندے سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سرکی روڈ پرامریکی سعودی نواز کالعدم طالبان سپاہصحابہ لشکر جھنگوی کے دہشتگردوں کی فائرنگ سے چار شیعہ مومنین شہید ہوگئے ہیں۔
مزید تفصیلات کے مطابق کالعدم لشکر جھنگوی کے دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے 4 شیعہ کی شناخت علی عطا ولد تاج محمد، محمد ابراہیم ولد تاج محمد، سید عیوض سید حیدر، غلام علی ولد ذاہد کے نام سے ہوئی ہے۔ چاروں مومنین سرکی روڈ کباڑی مارکیٹ کی ایک دوکان میں بیٹھے تھے کے اچانک مْسلح دہشتگردوں فائرنگ شروع کردی۔ شہید ہونے والے مومنین ہزارہ ٹاون اور علمدار روڈ کے رہائشی ہیں۔ چاروں شہیددوں کے جسد خاکی کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے