پاکستانی شیعہ خبریں

سعودی حکام کا دورہ پاکستان، ہنگو میں 4 شیعوں کا قاتل سپاہ صحابہ کا مفتی عمران معاویہ رہا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امام کعبہ اور سعودی وزیر مذہبی امور کے دورہ پاکستان کے دوران کالعدم جماعتوں کے رہنماوں سے ملاقاتوں اور انتہاپسندانہ مدارس کے دورہ جات کے نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں۔ جس کے نتیجے میں کالعدم ساپہ صحابہ ہنگو کے جنرل سیکرٹری مفتی عمران معاویہ کو عدالت کے حکم پر رہا کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ہنگو سے 2 سال قبل گرفتار ہونے والے مفتی عمران معاویہ کو مختلف اقدام قتل کے واقعات میں گرفتار کیا گیا اور مقدمہ چلایا گیا، مقدمہ میں 4 شیعہ مسلمانوں کا قتل ثابت ہونے کے باوجود اسے رہا کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ جب بھی سعودی حکام نے پاکستان کا دورہ کیا ملک میں فرقہ واریت کو فروغ ملا اور کالعدم جماعتوں کے سرپرستوں کو آزاد کیا گیا۔ گزشتہ ماہ کالعدم جماعت سپاہ صحابہ کے سرپرست اورنگزیب فاروقی کو بھی عدالت نے تمام تر مقدمات میں بے گناہ ثابت کر کے بری کر دیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button