Uncategorized

ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی 4 فروری سے جنوبی پنجاب کا دورہ کرینگے

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی 4 فروری سے جنوبی پنجاب کا چار روزہ دورہ کریں گے، علامہ احمد اقبال رضوی 4 فروری کو رحیم یار خان سے اپنے دورے کا آغاز کریں گے، جہاں پر وہ مختلف تقاریب اور تنظیمی شخصیات سے ملاقاتیں بھی کریں گے، ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد اصغر تقی اور سیکرٹری تنظیم سازی ناصر مہدی بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔ 5 فروری کو ضلع راجن پور کا دورہ کریں گے، دورے کے دوران مختلف یونٹس اور علاقوں کا دورہ کریں گے، مغرب کے بعد ڈیرہ غازیخاں پہنچیں گے اور مختلف نشستوں سے خطاب اور ملاقاتیں کریں گے۔ 6 فروری کو ضلع لیہ اور مظفرگڑھ کا دورہ کریں گے، 7 فروری کو علی پور اور ضلع بہاولپور کا دورہ کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button