پاکستانی شیعہ خبریں

چمن میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبررساں ادارہ) پاک افغان سرحدی علاقے چمن میں سی ٹی ڈی اور حساس اداروں نےکارروائی کی، کارروائی میں سکیورٹی فورسز سے مقابلے میں چار دہشت گرد ہلاک ہو گئے، ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے تین خودکش جیکٹس، دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ انسداد دہشت گردی فورس کے حکام کے مطابق پاک افغان سرحدی علاقے چمن میں افغانستان سے دہشت گردوں کے داخل ہونے کی اطلاع ملنے پر سی ٹی ڈی اور حساس اداروں نے چمن میں ایک مکان پر چھاپہ مارا، کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز کے مقابلے میں چار دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ حکام نے مزید بتایا کہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے تین خودکش جیکٹس، دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ برآمد کیا گیا ہے، ہلاک دہشت گردوں تعلق کالعدم مذہبی تنظیم سے بتایا جاتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button