Uncategorized

کراچی، سلفیہ کالونی سے 4 طالبان دہشتگرد گرفتار، ایک عمارت سے گر کر ہلاک

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)شہر قائد کے علاقے گلشن معمار سلفیہ کالونی میں کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 4 دہشتگردوں کو رینجرز نے گرفتار کر لیا، جبکہ ایک دہشتگرد عمارت سے گر کر ہلاک ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق گلشن معمار سلفیہ کالونی میں کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سندھ رینجرز اور اے وی سی سی پولیس نے چھاپہ مارا، ایک دہشتگرد مشرف محسود عرف سیف اللہ نے دوسری منزل کی چھت پر چھلانگ لگا دی، جس کے نتیجے میں وہ گر کر شدید زخمی ہو گیا اور اسپتال میں جاکر دم توڑ گیا، چھاپے کے دوران ہلاک دہشتگرد کے 4 ساتھیوں احمد نواز، محمد عزیز، محمد زعفران اور محمد نور کو حراست میں لے کر قبضے سے 3 کلو بارودی مواد، 2 دستی بم، پرائمر اور 2 رول ڈیٹونیٹنگ تار بھی برآمد کر لیے۔ ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق ہلاک اور گرفتار دہشتگروں کا تعلق کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان سے ہے، ہلاک دہشتگرد کے قبضے سے پستول میگزین اور 25 راؤنڈ برآمد ہوئے، دہشت گردوں کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ ترجمان سندھ رینجرز نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ مشکوک افراد کی اطلاع رینجرز ہیلپ لائن 1101، رینجرز مدد گار واٹس ایپ نمبر 03162369996 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button