Uncategorized
تحریک طالبان اور لشکر جھنگوی کے 4 دہشت گرد گرفتار، سی ٹی ڈی
شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)سی ٹی ڈی کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں , انصار الشریعہ , تحریک طالبان اور لشکر جھنگوی کے 4 دہشت گرد گرفتار، گرفتار دہشت گردوں میں ابوبکر , محمد جواد , ابراہیم اور فہد شامل , ایس ایس پی سی ٹی ڈی جنید شیخ کے مطابق گرفتار دہشت گرد الیکشن 2018 میں تخریب کاری کی واردات کرنا چاہتے تھے ،گرفتار دہشت گردوں نے افغانستان سے دہشت گردی کی تربیت حاصل کی تھی , ایس ایس پی جنید شیخ نے بتایا کہ ملزمان نے جنوبی وزیرستان میں ایف سی کی متعدد چوکیوں پر حملہ کیا ,دہشت گرد جواد کا تعلق انصار الشریعہ سے ہے انہوں نے کہاکہ دہشت گردوں کو شاہ فیصل کالونی سے گرفتار کیا گیا ،دہشت گرد الیکشن سے قبل سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو نشانہ بنانا چاہتے تھے ،گرفتار دہشتگرد سولہ ماہ سے شاہ فیصل کالونی کے مدرسے میں رہ رہے تھے