پاکستانی شیعہ خبریں

سپاہ صحابہ کی ایم کیو ایم کو دی گئی فہرست میں سے 4شیعہ کارکن قتل، باقی شہر چھوڑنے پر مجبور

ssp mqm mettingگذشتہ دنو ں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم )کی رابطہ کمیٹی کے اراکین کی ہزاروں شیعوں کی قاتل کالعدم سپاہ صحابہ کے سرغنہ اورنگ زیب فاروقی کے ساتھ ہونے والی خفیہ ملاقات میں ایم کیو ایم کے وفد کو دی جانے والی فعال شیعہ کارکنان کی فہرست میں سے 4 کارکنان کو قتل کیا جا چکا ہے ، باقی شیعہ کارکنان کراچی سے ہجرت پر مجبور ہو چکے ہیں ۔ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی اور کالعدم سپاہ صحابہ کے سرغنہ اورنگزیب فاروقی کے درمیان شیعہ سنی بریلوی مسلمانوں کے قتل عام کی منصوبہ گاہ مسجد صدیق اکبر ناگن چورنگی میں 2مارچ 2013کو ہونے والی اس خفیہ ملاقات کا راز روزنامہ امّت کراچی نے فاش کیا تھا ۔ جس میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن وسیم آفتاب اور ایم کیو ایم کراچی تنظیمی کمیٹی کے انچارج حماد صدیقی شامل تھے ۔ گو کہ ایم کیو ایم لندن سیکریٹریٹ ، رابطہ کمیٹی اور وسیم آفتاب اس ملاقات کو ابھی تک افواہ اور جھوٹا پروپگینڈہ قرار دے رہے ہیں ، جبکے ا س خفیہ ملاقا ت کی تصاویر بھی منظر عام پر آچکی ہیں ۔
زرائع کے مطابق11مارچ 2013 بروز پیرکے روزنامہ امّت کے شمارے میں یہ رپورٹ شائع ہو ئی کہ کالعدم اہل سنت والجماعت (سپاہ صحابہ)نے گذشہ دنوں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں ایم کیو ایم گلبہار ، اورنگی ٹاؤن ، لائینز ایریا اور شاہ فیصل سیکٹرز میں شامل ۳۰ شیعہ کارکنان کی فہرست ایم کیو ایم کے وفد کو فراہم کی تھی ،جو سپاہ صحابہ کے مطابق دیوبند علماء کی مبینہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں۔ ایم کیو ایم کے وفد نے اورنگزیب کو یقین دہانی کرائی تھی کہ ان کی شکایت دور کی جائے گی اور ان مبینہ شیعہ کارکنان کے خلاف کا روائی بھی ہو گی ۔
ایم کیو ایم کے ایک شیعہ کارکن نے نام ظاہر نہ کر نے کی شرط پر شیعت نیوز کو بتایا ہے کہ اورنگزیب فاروقی کی جانب سے ایم کیو ایم کو فراہم کردہ فہرست ۳۰ نہیں بلکے 70 ناموں پر مشتمل ہے ۔ اور اب تک اس فہرست میں سے4 کارکنان قتل بھی کیئے جا چکے ہیں ، جن میں گذشتہ دنوں قتل ہو نے والے گلبہار کے رہائشی ایم کیو ایم کے کارکن اعجاز حسین جعفری بھی ہیں جنہیں ناظم آباد عید گاہ کے نذدیک نشانہ بنایا گیا ۔
شیعت نیوز کو موصول ہونے والی ایک ای میل کے مطابق اس فہرست میں شامل دیگر شیعہ کارکنان انتہائی خوف اور پریشانی کے عالم میں مبتلا ہیں ۔ ان کارکنان کی کو شش ہے کہ کسی طرح جان بچا کر اس شہر سے نکلا جائے ۔ شیعت نیو ز کو موصولہ اس ای میل میں اس کارکن کا مذید کہنا تھا کہ سپاہ صحابہ کی جانب سے فراہم کردہ فہرست میں شامل دیگر ساتھیوں کو بھی نہیں بخشا جائے گا ۔ایم کیو ایم کا تھنڈر اسکواڈ برائے راست ایم کیو ایم کے شیعہ کارکنان کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے ، اسی کی ہدایات پر شیعہ کارکنان نشانہ بنائے جا رہے ہیں ۔
شیعت نیوزکو موصولہ اس ای میل میں اس کا مذید کہنا تھا کہ ہمیں یقین نہیں آتا کہ ہماری تحریک اور قائد تحریک الطاف حسین بھائی سے وفارادیوں کا یہ سلہ مل رہا ہے ۔ ایک مخصوص دہشت گرد ٹولے کو خوش کر نے کے لیئے اپنی ہی تحریک کے وفا دار ساتھوں کو گولیاں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ، ایک منظم پلان کے تحت تنظیمی اداروں ، نائن زیرو ، خورشید بیگم ہال اور دیگر میں وہابی افکار و نظریات کے حامل افراد کو با ختیار بنا کر بٹھا دیا گیا ہے ۔ کچھ کی داڑھیاں منہ پر اور کچھ کی انکے پیٹ میں ہیں ۔ گذشتہ دنوں حماد صدیقی نے نارتھ کراچی کے دورے کے موقع پر ایک ساتھی کے گھر میٹنگ میں کہا تھا کہ شیعہ اہل سنت علماء کو ماررہے ہیں اور تم لوگ سو رہے ہو ۔ اس کا مطالبہ ہے قائد تحریک الطاف حسین بھائی سے کہ وہ ان حالات کا بغور جائزہ لیں ، جن کارکنان نے اپنی ہستیاں ، اپنے گھر بار ، عزت ناموس ، بیٹے بھائی سب قائدتحریک الطاف حسین بھائی کی راہ میں قربان کر دیئے ان کہ ساتھ وفاداری کا ایساصلہ افسوسناک ہے ۔بارہا قائد تحریک الطاف حسین بھائی کو ان حالات سے آگاہ کر نے کہ لیئے لندن رابطہ کیا گیا لیکن وہاں سے بھی کو ئی اطمنان بخش جواب موصول نہیں ہو ا لگتا ایسا ہے کہ نائن زیرو کہ ساتھ ساتھ لندن سیکریٹریٹ بھی ان وہابی ملاؤں کے ہاتھوں یرغمال ہو چکا ہے ۔
اس نے مذید کہا کہ حالات کی نزاکت اور جان کے خوف سے ہم مجبور ہیں کہ تحریکی سرگرمیوں سے کنارہ کشی اختیار کر تے ہو ئے شہر چھوڑ کر چلے جائیں ۔تاکہ مہاجراور سپاہ صحابہ کی بھٹی کا ایندھن بننے سے بچ جائیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button