پاکستانی شیعہ خبریں

کراچی: اغوا ہونے والے 4 شیعہ طلبہ میں سے 3 بازیاب، پنجاب پولیس نے اغوا کیا تھا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) کراچی سے اغوا ہونے والے 4 طلبہ میں سے 3 طلبہ بازیاب ہوگئے ہیں، میڈیا ذرائع کے مطابق ان طلبہ کو پنجاب پولیس نے اغوا کیا تھا، واپس آنے والے معصوم طلبہ کو محض شک کی بنیاد پر غائب کیا گیا تھا، اس دوران انہیں بری طرح زدکوب بھی کیا گیا ہے، رہائی پانے والے ایک طالب علم کے مطابق انہیں سانحہ عاشورہ راولپنڈی کے جرم میں گرفتار کیا تھا،جہاں وہ موجود بھی نہیں تھے۔ ان چار طلبہ کو پنجاب پولیس نے مختلف مقامات سے اغوا کرکے نامعلوم مقام پر چھپادیا تھا جہاں ان طلبہ پر بری طرح تشدد کیا گیا، پنجاب پولیس کا کہنا تھا کہ ان طلبہ نے سانحہ عاشور راولپنڈی کے ایک ملزم کو کراچی میں پناہ دی تھی، بعدازں شیعہ تنظیموں کے پریشر کے سبب انہیں رہا کردیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button