پاکستانی شیعہ خبریں

پشاور کے تبلیغی مرکز میں نماز مغرب کے دوران دھماکا، 4 افراد جاں بحق،30 سے زائد زخمی

شیعہ نیوز(پشاور)  ملک میں موجود امریکی و سعودی نواز دہشت گردوں نے بارہ ربیع اول عید میلاد النبی کے موقع پر شیعہ سنی اتحاد کو دیکھتے ہوئے آج ایک تبلیغی مرکز کو اپنی دہشت گردی کا نشانہ بنایا ہے تا کہ شیعہ سنی کے اتحاد کو سبو تاش کیا جا سکے  تاہم اس کے جواب میں دونوں مسلکوں کے علماء نے اس واقع کی پر زور مزمت کی ہے اور دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ واضع رہے کہ، چارسدہ روڈ پر واقع تبلیغی مرکز میں نماز مغرب کے دوران کالعدم تحریک طالبان کے دہشت گردوں کے دھماکے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 30 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔  دھماکا اس وقت ہوا جب تبلیغی مرکز کی پہلی منزل پر بڑی تعداد لوگ موجود تھے اور اگلی صفوں میں نماز مغرب ادا کی جا رہی تھی، دھماکے کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ تبلیغی مرکز کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے،  زخمیوں کو فوری طور پر اپنی مدد آپ کے تحت اسپتال پہنچا یا گیا تاہم جلد ہی امدادی ٹیمیں اور پولیس بھی موقع پر پہنچ گئیں، ابتدائی طور پر 30 سے زائد زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال پہنچایا گیا ہے، اسپتال انتظامیہ نے 4 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے جن میں ایک کمسن بچہ بھی شامل ہے جبکہ کئی کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ہے۔ واضح رہے کہ تبلیغی مرکز میں شب جمعہ کے موقع پر خصوصی دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا جاتا ہے اور اس موقع پر سیکیورٹی کے بھی انتظامات کئے جاتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button