پشاور، کالعدم سپاہ صحابہ کے رہنماء اسماعیل درویش کی 4 سالہ بچے نے چیخیں نکال دیں
شیعہ نیوز (پشاور) ملک بھر میں فتنہ و فساد مچانے اور بدمعاشی کی علمبردار جماعت سپاہ صحابہ کے رہنماء مولوی اسماعیل درویش کو پشاور میں ایک 4 سالہ بچے نے آنسو کیساتھ رونے پر مجبور کردیا، ذرائع کے مطابق یہ واقعہ آج شام پشاور کے علاقہ یکہ توت میں اس وقت یش آیا جب سپاہ صحابہ پشاور کا صدر مولوی اسماعیل درویش محافظوں کے ہمراہ اپنی گاڑی سے اتر ریا تھا، جونہی مولوی اسماعیل درویش گاڑی سے اترا تو وہاں ایک چار سالہ بچہ موجود تھا، جس نے مولوی اسماعیل درویش کے گاڑی سے اترتے ہی اس کی گاڑی کا دروازہ بند کردیا، تاہم دروازہ بند کرنے کے دوران اسماعیل درویش کا ہاتھ دروازے میں آگیا، اور اس کی چیخیں پورے یکہ توت میں گونج اٹھیں، موقع پر موجود اس نوجوان آصف نے ’’شیعہ نیوز‘‘ کو بتایا کہ مولوی اسماعیل درویش اس قدر اونچی آواز میں آنسووں کیساتھ رونے لگا کہ اس کے محافظین بدنامی سے بچنے کیلئے فوری طور پر اسے گھر لے گئے۔