Uncategorized

آئی ایس او کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس 4 جولائی کو مری میں ہوگا، تہور حیدری

شیعہ نیوز (لاہور) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی مرکزی کابینہ کا اہم اجلاس مرکزی صدر اطہر عمران کی زیر صدارت لاہور میں ہوا جس میں اہم فیصلہ جات کیے گئے۔ اجلاس میں طے کیا گیا کہ تیسری مجلس عاملہ کا اجلاس چار جولائی کو مری بھمبھروٹ سیداں میں منعقد کیا جائیگا۔ آئی ایس او پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل تہور حیدری کے مطابق، مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں سالانہ مرکزی کنونشن کے انعقاد کی تاریخ کو حتمی شکل دی جائیگی، اور دیگر اہم فیصلہ جات کیے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اجلاس میں ملک بھر سے 23 ڈویژنز کے صدور اور سیکرٹری جنرلز شرکت کریں گے۔ اجلاس عاملہ میں مرکز سمیت تمام ڈویژن اپنی کارکردگی رپورٹس پیش کرینگے اور آئندہ تین ماہ کے پروگرامات کی منظوری دی جائیگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button