پاکستانی شیعہ خبریں

ہنگو میں جے یو آئی (فضل الرحمان گروپ) کے دہشتگردوں کی فائرنگ، 4 پولیس اہلکار اور شہری شہید

شیعہ نیوز (ہنگو) ہنگو کے علاقے قاضی پمپ کے قریب تکفیری خارجی دہشتگرد تنظیموں سپاہ صحابہ اور جمعیت علمائے اسلام (فضل الرحمان گروپ) کے دہشتگردوں کیجناب سے پولیس چوکی اور وہاں موجود موبائل پر فائرنگ سے 3 اہلکاروں سمیت 4 افراد شہید ہو گئے۔ ہنگو کے علاقے قاضی پمپ میں واقع پولیس چوکی سے اہلکاروں کی موبائل معمول کے گشت پر روانہ ہو رہی تھی کہ ایک دوسری گاڑی میں سوار سپاہ صحابہ اور جے یو آئی (ف) کے دہشتگردوں نے چوکی اور موبائل پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد موقع پر ہی شہید ہو گئے۔ شہید ہونے والوں میں 3 پولیس اہلکار اور ایک راہ گیر شامل ہے۔ لاشوں کو ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے تاہم اب تک کسی بھی قسم کی گرفتاری ظاہر نہیں کی گئی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز ہنگو میں دوآبہ کے علاقے میں جمعیت علماء اسلام (ف) کے اندر جاری اختیارات کی جنگ میں شدت آنے کے باعث مخالف گروپ نے فائرنگ کرکے جے یو آئی (ف) کے مقامی رہنما مولانا شیر عالم فاروقی کو ہلاک کر دیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button