Uncategorized

شہید امجد صابری اور 4 فوجیوں کے قاتل میں ملوث تکفیری دہشتگردوں کو 5 گواہوں نے شناخت کرلیا

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) کراچی: جوڈیشل مجسٹریٹس کی عدالتوں میں امجد صابری اور 4 فوجیوں کے قتل میں ملوث ملزمان عاصم کیپری اور اسحاق بوبی کو 5 گواہوں نے شناخت کرلیا جبکہ 2 گواہوں نے اپنا بیان قلمبند کرا دیا۔ ہفتے کو پولیس نے قتل ،اقدام قتل، دہشت گردی کے متعدد مقدمات میں ملوث لشکر جھنگوی کا تکفیری دہشتگرد محمد عاصم عرف کیپری اور اسحاق عرف بوبی کی شناخت پریڈ کرانے کیلیے سٹی کورٹ لائے تھے، کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ پولیس نے امجد صابری قتل کیس میں ملزمان کی شناخت کرانے کیلیے جوڈیشل مجسٹریٹ وسطی ساجد علی کے روبرو پیش کیا اس موقع پر استغاثہ کی جانب سے2 گواہوں کو شناخت کرنے کیلیے پیش کیا گیا تھا۔

تمام قانونی تقاضے مکمل ہونے کے بعد 2 گواہوں میں سے ایک گواہ نے دونوں ملزمان کو شناخت کیا اور عدالت کو بتایا کہ عدالت میں موجود دونوں ملزمان موٹر سائیکل پر سوار تھے ملزم اسحاق بوبی نے فائرئرنگ کرکے امجد صابری کو شہید کیا جبکہ ملزم عاصم کیپری موٹر سائیکل چلارہا تھا اسی عدالت میں 2 گواہوں نے ضابطہ فوجداری کی ایکٹ 164کے تحت اپنا بیان قلمبند کراتے ہوئے عدالت میں انکشاف کیا کہ وہ امجد صابری کے پڑوسی ہیں ان کے قتل سے قبل عدالت میں موجود ان دونوں ملزمان کو امجد صابری کے گھر کے قریب کئی بار دیکھا تھا دونوں ملزمان موٹر سائیکل پر آتے تھے۔

بعدازاں پولیس نے 2 ملٹری پولیس (ایم پی پولیس) اہلکاروں کے ایم اے جناح روڈ پر قتل میں ملزمان کی شناخت پریڈ کیلیے جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی عشرت سلطانہ کے روبرو پیش کیا اس موقع پر استغاثہ کے 2 چشم دید گواہوں نے دونوں ملزمان کو شناخت کرلیا، علاوہ ازیں صدر پارکنگ پلازہ کے علاقے میں 2 فوجی جوانوں کے قتل کیس میں شناخت پریڈ کرانے کیلیے ملزمان کو جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی صائمہ نوشین کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

شناخت پریڈ کے موقع پر 2 مزید گواہوں نے بھی ملزمان کو شناخت کیا استغاثہ کے مطابق ملزمان پر الزام ہے کہ انھوں نے22 جون2016 کو لیاقت آباد میں فائرنگ کرکے معروف قوال امجد صابری کو قتل کردیا تھا ملزمان کے خلاف تھانہ لیاقت آباد میں مقدمہ درج ہے، ملزمان نے دسمبر2015 کو تبت سینٹر کے قریب فائرنگ کرکے ملٹری پولیس کے دو اہلکاروں راشد محمد اور ارشدکو فائرنگ کرکے شہید کیا تھا ملزمان کے خلاف تھانہ پریڈی میں مقدمہ درج ہے ملزمان نے19جولائی2016کو صدر پارکنگ پلازہ کے قریب فائرنگ کرکے 2 فوجی اہلکاروں عبدالرزاق اور خادم حسین کو شہید کیا تھا ملزمان کے خلاف تھانہ صدر میں مقدمہ درج ہے۔ واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے دونوں ملزمان کو قتل کے 24 سے زائد مقدمات میںدسمبر تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے چکی ہے7 نومبر کو پولیس نے ملزمان کو لیاقت آباد سے گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا تھا۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button