پاکستانی شیعہ خبریں

ہنگو، تحریک طالبان کے 4 دہشتگرد گرفتار، اسلحہ اور فوجی وردیاں برآمد

شیعہ نیوز (ہنگو) ضلع ہنگو میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر ایک مکان پر چھاپا مارا، کارروائی کے دوران کالعدم تحریک طالبان کے 4 دہشتگرد گرفتار ہوئے جن کے قبضے سے آرمی کی وردیاں اور ریموٹ کنٹرول بم سمیت بھاری اسلحہ برآمد ہوا۔ پولیس حکام کے مطابق کارروائی ضلع ہنگو کے علاقے بگاٹو میں کی گئی، خفیہ اطلاع تھی کہ مکان میں دہشتگرد موجود ہیں۔ دوران کارروائی مکان سے 4 دہشتگرد گرفتار ہوئے جن کے قبضے سے بھاری اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے۔ برآمد ہونیوالے اسلحے میں 8 دستی بم، 4 کلاشنکوف، 2 ریموٹ کنٹرول بم،   8 ڈیٹو نیٹرز، 1 وک، 2 بیٹریاں اور سینکڑوں کارتوس بھی شامل ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں سے آرمی کی 4 وردیاں بھی ملی ہیں، دہشتگردوں کو پوچھ گچھ کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button