کوئٹہ، یونیورسٹی بس کے قریب دھماکا، 4شیعہ طالب علم شہید 66 زخمی
کوئٹہ کے علاقے سمنگلی روڈ پر ایف آئی اے کے دفتر کے قریب یونیورسٹی کی بس کے قریب دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں کم از کم 4 شیعہ طالب علم شہید جبکہ 66سے زائد شیعہ طالب علم زخمی ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمینش ٹیکنالوجی کی بس سمنگلی روڈ سے گذر رہی تھی جب سڑک کنارے نصب باروی مواد دھماکے سے پھٹ گیا ۔ دھماکے سے بس کو ذبردست نقصان پہنچا جبکہ قریب سے گذرنے والے رکشہ اور موٹر سائیکل سوار بھی متاثر ہو ئے۔ دھماکے سے جائے وقوع پر تین فٹ گہرا گڑھا پڑ گیا جبکہ یونیورسٹی کے طلباء سمیت66 سے زائد افراد زخمی ہو گئے جنہیں سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اسپتال انتظامیہ نے 4 طلباء کے شہید ہونے کی تصدیق کر دی رکشہ اور موٹرسائیکل سوار سمیت 66 سے زائد افراد زخمی ہو ئے۔ زخمیوں میں بعض کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ مقامی انتظامیہ نے علاقہ سیل کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان کی تاریخ میں پہلی بار طلباء کی بس کو کسی تخریبی کارروائی کا نشانہ بنایا گیا ہے
مزید تفصیلات کے مطابق کالعدم لشکر جھنگوی کے دہشگردوں نے آج آئی ٹی یونیورسٹی کی ایک بس کو دھماکہ خیز مواد سے نشانہ بنایا، بس میں 70 افراد سور تھے، جس میں اکثریت شیعہ طالب علموں کی تھی، دہشتگردوں نے سمنگلی روڈ پر ایف آئی اے کے دفتر کے قریب بس کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 4 شیعہ طالب علم شہید ہوگئے، شہید والوں میں رشید ، اقیل ، معصومہ, ہادی شامل ہے۔