پاکستانی شیعہ خبریں

کراچی: سہراب گوٹھ میں پولیس مقابلہ، طالبان کمانڈر سمیت 4 دہشت گرد ہلاک

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ کے علاقے جنت گُل میں پولیس نے کالعدم تحریک طالبان کے دہشت گردوں کی اطلاع پر چھاپہ مارا تو انہوں نے فائرنگ شروع کر دی۔ فائرنگ کا یہ تبادلہ کافی دیر جاری رہا جس میں کالعدم تحریک طالبان کے کمانڈر سمیت 4 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ ایس ایس پی ملیر کے مطابق ہلاک دہشت گرد وزیرستان کے راستے کراچی میں داخل ہوئے تھے۔ ہلاک دہشت گرد کراچی میں بڑی دہشتگردی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے جسے پولیس نے بروقت کارروائی کرکے ناکام بنا دیا۔ دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button