Uncategorized

لاہور، حساس اداروں کی کارروائی، خودکش بمبار سمیت 4 دہشت گرد ہلاک

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) لاہور کے نواحی علاقہ فیروز والا کے رچنا ٹاؤن کی پٹھان کالونی میں رات گئے حساس اداروں اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے مبینہ دہشت گردوں کے ٹھکانے پر چھاپہ مارا۔ اس دوران ایک دہشت گرد نے خود کو اڑا لیا جب کہ تین دہشت گرد پولیس کی فائرنگ سے موقع پر ہلاک جب کہ 3 زخمی حالت میں گرفتار کر لئے گئے۔ دہشت گردوں کی جوابی فائرنگ سے ایک اہلکار سمیت 7 افراد بھی زخمی ہو گئے۔ دہشت گردوں کے ٹھکانے سے خود کش جیکٹس، حساس مقامات کے نقشے، بارودی مواد اور دیگر اشیاء بھی برآمد ہوئی ہیں۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری بھی آج صبح ساڑھے 7 بجے لاہور پہنچ رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ممکنہ طور پر دہشت گرد ان کے قافلے پر حملہ کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ ادھر پنجاب حکومت نے ڈاکٹر طاہرالقادری پر حملے کی منصوبہ بندی کی اطلاع کل ہی دے دی تھی اور کہا گیا تھا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری بلٹ پروف گاڑی استعمال کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button