پاکستانی شیعہ خبریں

کوئٹہ، کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گرد گرفتار

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کرکے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 4 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ آج بھی پولیس اور حساس اداروں نے خفیہ معلومات پر کوئٹہ کے علاقے قمبرانی اور ہودا میں آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران 4 مبینہ ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔ سیکورٹی ذرائع نے میڈیا کو بتایا ہے کہ گرفتار ہونے والے ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے اور وہ کوئٹہ میں ہونے والی ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔

گذشتہ روز سیکورٹی فورسز نے کوئٹہ کے مشرقی بائی پاس پر ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران 3 مبینہ ملزمان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا، جن میں کالعدم جیش اسلام کے بلوچستان کے سربراہ محمود رند بھی شامل تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button