Uncategorized

لاہور:دیوبند مدرسہ حقانیہ پر چھاپہ شجاع خانزادا قتل کے ملزم 4 طلبہ گرفتار

شیعہ نیوز (ہاکستانی شیعہ خبررساں ادارہ )پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی کی مشترکہ ٹیم نے پنجاب کے وزیر داخلہ کرنل (ر) شجاع خانزادہ پر ان کے آبائی علاقے اٹک میں ہونے والے قاتلانہ حملے میں ملوث 4 مبینہ ملزمان کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

اسلام آباد پولیس کے ذرائع نے ڈان کو بتایا کہ اس آپریشن کے حوالے سے ان کو آخری لمحات میں بتایا گیا۔

پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی، راولپنڈی پولیس اور پیرا ملٹری فورس کی مشترکہ ٹیم نے رات گئے اسلام آباد کے علاقے ایٹتھ ایوینو میں قائم مدرسہ حقانیہ میں کارروائی کرتے ہوئے چار افراد کوحراست میں لے کر تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا.

جن افراد کو حراست میں لیا گیا، ان میں مدرسے کے ناظم قاری احسان اللہ کے بیٹے امداد اللہ، مدرسے کے استاد ارشد اور دو مہمان، جن میں سے ایک کی شناخت شوکت کے نام سے ہوئی ہے،شامل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button