پاکستانی شیعہ خبریں
صوابی میں پولیس مقابلے میں 4 تکفیری دہشت گرد ہلاک
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی میں پولیس کی کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 تکفیری دہشت گرد ہلاک جب کہ کم از کم 10 فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ صوابی میں پولیس نے گاؤں مینئی کے قریب پہاڑی علاقے اجمیر میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی، پولیس کو دیکھ کر پہاڑی کے عقب میں چھپے دہشت گردوں نے فائرنگ کردی جس کی جوابی کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ دہشت گردوں نے اجمیر میں اپنی پناہ گاہیں بنائی ہوئی تھیں۔ اطلاعات کے مطابق کارروائی کے دوران 10 سے زائد دہشت گرد فرار ہوئے ہیں جن میں غیر ملکی بھی ہوسکتے ہیں، دہشتگردوں کی گرفتاری کے لئے علاقے بھر میں ناکے لگادیئے گئے ہیں