پاکستانی شیعہ خبریں
کوئٹہ، جوائنٹ روڈ سے برآمد ہونے والے 4 کلو وزنی بم کو ناکارہ بنادیا گیا
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) پولیس نے کوئٹہ میں تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ جوائنٹ روڈ سے 4 کلو وزنی بم برآمد کرکے ناکارہ بنا دیا گیا۔ پولیس کے مطابق بمتکفیری دہشتگردوں کی جانب سے جوائنٹ روڈ کے قریب بروری کراس پر چیک پوسٹ کے قریب رکھا گیا تھا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر بم کو ناکارہ بنا دیا۔ پولیس کے مطابق پانی کے تھرماس میں رکھا بم 4 کلو وزنی تھا، جس میں ریموٹ کنٹرول ڈیوائس بارود اور تاریں فٹ تھیں۔ جو گھی کے ڈبے میں چھپایا گیا تھا۔ مزید کارروائی کے لئے ناکارہ شدہ بم متعلقہ تھانہ پہنچادیا گیا