Uncategorized

سیکورٹی اداروں کی کارروائی کے دوران 4 تکفیری دہشتگرد واصلِ جہنم، القاعدہ کمانڈر فرار

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)ڈیرہ غازی خان کے علاقے سخی سرور کے قریب عالمی تکفیری دہشتگرد گروہ القاعدہ کے اہم کمانڈر کے خلاف سیکیورٹی اداروں کے آپریشن کے دوران 4 تکفیری دہشت گرد واصلِ جہنم گئے، جبکہ اہم کمانڈر شعیب چیمہ فرار ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق ڈیرہ غازی خان کے علاقے سخی سرور کے قریب عالمی تکفیری گروہ القاعدہ کے اہم دہشتگرد کمانڈر شعیب چیمہ اور اسکے ساتھیوں کی موجودگی کی اطلاع پر سیکورٹی اداروں نے کارروائی کرتے ہوئےتکفیری دہشت گردوں کے گرد گھیرا تنگ کیا، تو دہشتگردوں نے سیکورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کر دی۔ سیکورٹی اداروں کی جوابی کارروائی کے دوران 4 تکفیری دہشتگرد جہنم روانہ ہو گئے جبکہ القاعدہ سے تعلق رکھنے والا کمانڈر شعیب چیمہ فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق تکفیری دہشتگرد شعیب چیمہ القاعدہ کا اہم کمانڈر ہے جو اپنے 6 ساتھیوں سمیت بلوچستان سے ڈیرہ غازی خان پہنچا تھا

خیال رہے کہ گذشتہ ماہ حکمراں جماعت پاکستان مسلم لیگ ن کے ممبر قومی اسمبلی سردار امجد فاروق کھوسہ کے دفتر میں ہونے والے دھماکے میںتکفیری دہشتگرد کی جانب سے ہونیوالے خودکش حملے میں حملہ آور تکفیری دہشتگرد سمیت آٹھ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ ڈیرہ غازی خان میں دہشت گردی کے بڑے واقعات پیش آچکے ہیں جن میں مجلس عزا، دربار سخی سرور اور سردار ذوالفقار کھوسہ کے گھر کے سامنے ایف سی کی چوکی کو نشانہ بنایا گیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button