Uncategorized

ڈی جی خان، فورسز کی کارروائی میں القاعدہ کے 4 دہشتگرد ہلاک، اہم کمانڈر شعیب چیمہ فرار

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مقابلے میں القاعدہ کے 4 دہشت گرد ہلاک جبکہ ان کا اہم کمانڈر شعیب چیمہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق علاقے وڈور کی بستی الیانی میں سی ٹی ڈی اور انٹیلی جنس اداروں کے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران القاعدہ کے دہشت گردوں سے مقابلہ ہوا، جس میں دہشت گردوں نے بھاری اسلحے کا استعمال کیا تاہم مقابلے کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ ان کا کمانڈر شعیب چیمہ اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگیا، فرار ہونے والے دہشت گرد کے تعاقب کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ٹیمیں روانہ ہوگئی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button