پاکستانی شیعہ خبریں

آرمی پبلک اسکول پر حملے میں ملوث 4 تکفیری دہشت گردوں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)گزشتہ برس آرمی پبلک اسکول پر حملے میں ملوث 4 تکفیری دہشت گردوں کو آج صبح پھانسی پر لٹکا دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اے پی ایس پر حملے میں ملوث 4 دہشت گردوں کو کوہاٹ کی جیل تختہ دار پر لٹکا دیا گیا ہے۔ جن تکفیری دہشت گردوں کو پھانسی دی گئی ہے ان میں مولوی عبدالسلام، حضرت علی، مجیب الرحمان عرف علی اور سبیل عرف یحیٰ شامل ہیں۔ اس موقع پر سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے اور کوہاٹ جیل کی طرف جانے والے تمام راستے بند کر دیئے گئے تھے۔

واضح رہے کہ اے پی ایس پر حملے میں ملوث چاروں تکفیری دہشت گردوں کو ملٹری کورٹ نے سزائے موت سنائی تھی اور پھر وزیراعظم نواز شریف کی اپیل پر صدر ممنوں حسین نے ان کی رحم کی اپیلیں مسترد کر دیں تھیں جب کہ 2 روز قبل آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بھی ان تکفیری دہشت گردوں کے بلیک وارنٹ جاری کر دیے تھے۔ گزشتہ برس دسمبر میں پشاور میں آرمی پبلک اسکول پر دہشت گردوں کے حملے میں 132 طالبعلموں سمیت 148 افراد شہید ہو گئے تھے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button