لاہور، حساس ادارے کے کیپٹن کے قاتل 4 تکفیری دہشتگرد گرفتار
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)سی آئی اے پولیس نے لاہور کے علاقے سندر میں حساس ادارے کے افسر کو قتل کرنیوالے تکفیری دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ گرفتار کئے گئےتکفیری دہشتگردوں کا تعلق تحریک طالبان سے ہے اور ان کے سر کی قیمت بھی مقرر ہے۔ جون کے مہینے میں حساس ادارے کے افسر کیپٹن رضا کو تکفیری دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے شھیدکر دیا تھا، جس کا مقدمہ تھانہ سندر میں قتل اور دہشتگردی کی دفعات کے تحت درج کیا گیا تھا۔ سی آئی اے پولیس نے خفیہ اطلاعات پر علاقہ غیر سے مرکزی ملزم نصر اللہ کو اس کے 4 دیگر ساتھی دہشتگردوں سمیت گرفتار کر لیا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کا تعلق تحریک طالبان سے ہے۔ ملزمان کیپٹن رضا کو اغوا کے بعد تاوان لینا چاہتے تھے، تاہم اس دوران دہشتگردوں نے کیپٹن رضا کو قتل کر دیا۔ انچارج سی آئی اے سول لائنز میاں شفقت کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کو زندہ یا مردہ گرفتار کرنے پر حکومت نے ان کے سر کی قیمت بھی مقرر کر رکھی تھی