اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

جنوبی وزیرستان، دہشتگردوں کی فائرنگ سے فوج کے 4 جوان شھید

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فورسز پر فائرنگ سے 4 جوان شہید ہوگئے، جوابی کارروائی میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ جنوبی وزیرستان کے علاقے مکین میں دہشت گردوں نے فورسز پر فائرنگ کی ہے، سیکیورٹی فورسز نے بروقت جوابی کارروائی کی جس کے نتیجےمیں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

یہ خبر بھی پڑھیں دفاعی صلاحیت مزید مستحکم، پاکستان کا کروز میزائل بابر کا کامیاب تجربہ

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں 4 جوان شہید ہوئے ہیں۔ شہدا میں لانس نائیک عمران علی، سپاہی عاطف جہانگیر، سپاہی عزیز اور سپاہی انیس الرحمٰن شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل 4 فروری کو سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں دہشت گردوں کے ٹھکانے پر آپریشن کیا تھا۔دہشت گردوں کی جانب سے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی گئی جس کے بعد فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد مارے گئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button