مشرق وسطی

ایران میں اسرائیل کے 4 ایجنٹوں کو پھانسی دے دی گئی

شیعہ نیوز: ایران میں اسرائیلی بدنام زمانہ انٹیلیجنس ایجنسی موساد سے وابستہ 4 ایجنٹوں کو مکمل قانونی اور عدالتی کاروائی کے بعد جمعہ کی علی الصبح پھانسی دے دی گئی۔

یہ چاروں صیہونی آلہ کار، ایران میں سیکیورٹی کے خلاف اور ملک میں بدامنی پھیلانے کے لئے صیہونی حکومت کے جاسوسی کے ادارے موساد کے لئے کام کرتے تھے جنہیں مکمل قانونی کارروائی کے بعد جمعے کی صبح تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : جدید مغربی جاہلیت آج عورت کی شناخت کو مٹانے کے درپے ہے، امام جمعہ تہران

یاد رہے کہ ایران کے شمال مغربی صوبے آذربائیجان کے محکمہ انصاف کے چیف نے 24 اکتوبر کو اعلان کیا کہ اسرائیلی حکومت سے منسلک 10 ایجنٹوں کو گرفتار کیا گیا ہے، جن کا بنیادی ہدف غاصب حکومت کے خلاف سرگرم ایران کی سیکورٹی فورسز کی شناخت کرنا تھا۔ انہوں نے ایرانی فورسز کو اغوا کیا اور دھمکیاں دے کر ان سے معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی۔

گرفتار ایجنٹوں نے کئی مواقع پر اسرائیلی انٹیلی جنس ایجنسی موساد کے افسران سے اپنے مشنز کے لیے رقم وصول کی تھی جس میں ایرانی سیکیورٹی افسران کے گھروں اور گاڑیوں کو آگ لگانا بھی شامل تھا۔ انہوں نے ایرانی سکیورٹی اہلکار کو قتل کرنے کی کوشش بھی کی لیکن وہ ناکام رہے۔

واضح رہے کہ موساد کے ایجنٹس ایران کے صوبہ ہرمزگان، مغربی آذربائیجان اور تہران میں سرگرم تھے جو سکیورٹی اداروں کے ہاتھوں گرفتار ہوئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button