دنیا

غزہ میں دو افسران سمیت مزید 4 صیہونی فوجی ہلاک، کل تعداد 560 تک پہنچ گئی

شیعہ نیوز: غاصب اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران غزہ میں 2 افسران سمیت 4 صیہونی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

فارس خبر رساں ایجنسی کے مطابق غاصب اسرائیلی فوج نے بدھ کواعتراف کیا کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران غزہ میں 2 افسران سمیت 4 صیہونی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔ اس طرح غزہ میں جنگ کے آغاز سے اب تک غاصب صیہونی حکومت کے 560 فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔

البتہ یہ اعداد و شمار غاصب فوج کے سرکاری طور پر اعلان کردہ اعدادوشمار ہیں جبکہ ہلاک ہونے والے غاصب صیہونی فوجیوں کی اصل تعداد ان اعدادوشمار سے کہیں زیادہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ، دھمکی کی زبان استعمال کرنا بند کرے، جواب فوری اور ٹھوس ہوگا، عبد اللہیان

صہیونی اخبار یدیعوت احارنوت کے نامہ نگار نے اعتراف کیا ہےکہ صیہونی کمانڈر کی ہلاکت بہت بڑا نقصان ہے۔

صیہونی کمانڈر ہوفمین کے پاس میجر کا عہدہ تھا اور وہ شیلداگ یونٹ کا کمانڈو تھا جو شمالی غزہ میں مارا گیا ہے۔

اس رپورٹر نے مزید کہا کہ ہوفمین غزہ کی جنگ میں فوج کے سرکردہ دستوں میں سے ایک تھا جس نے سرنگوں کے اندر لڑائی کے طریقوں کو بہتر بنایا تھا۔

صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل بارہ نے بھی اعلان کیاہے کہ یہ صیہونی کمانڈر غزہ میں شفا اسپتال پر کنٹرول حاصل کرنے کے بعد اس اسپتال کی نگرانی پر مامور تھا۔

صہیونی فوج کے سرکاری اعتراف کے مطابق یہ چوتھا صیہونی افسر ہے جو بدھ کے روز غزہ کی لڑائی میں مارا گیا ہے۔

طوفان الاقصیٰ آپریشن کے آغاز کے بعد سے صہیونی فوج روزانہ اپنے فوجیوں کی ہلاکتوں کی تعداد کا اعلان کرتی ہے جو اصل تعداد سے بہت کم ہوتی ہے، اس کا اعتراف اسرائيلی میڈیا نے بھی کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button