مشرق وسطی

جنوبی لبنان پر صیہونی حملے میں حزب اللہ کے 4 مجاہدین شہید

شیعہ نیوز: لبنان کی اسلامی مزاحمتی تحریک نے جمعرات کی صبح الناقورہ قصبے پر صیہونی حملے کے دوران اپنی تنظیم کے چار مجاہدین کے شہید ہونے کی تصدیق کی ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے خبر رساں ادارے فارس نیوز کے مطابق مقامی ذرائع نے جمعرات کی صبح "الناقورہ” قصبے کے مرکز میں ایک عمارت پر صیہونی حکومت کے حملے کی اطلاع دی۔ "الجزیرہ” چینل نے مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے ایک ذریعے کے حوالے سے خبر دی ہے کہ اس صیہونی حملے میں 4 افراد شہید ہوئے ہیں۔ بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ حزب اللہ کے کمانڈروں میں سے ایک "حسین یزبک” بھی ان شہیدوں میں سے ایک ہے۔

چند منٹ بعد لبنان کی اسلامی مزاحمتی تحریک نے باضابطہ تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ "الناقورہ” قصبے کی ایک عمارت پر صیہونیوں کے حملے میں اس کے چار مجاہدین "ابراہیم عفیف فحص”، "حسین ہادی یزبک”، "ہادی علی رضا” اور "حسین علی محمد غزالیہ” کو قدس کی راہ میں شہید کر دیا گیا۔ دوسری جانب "المنار” نیٹ ورک نے اطلاع دی ہے کہ صیہونی حکومت کے ڈرونز نے لبنان کے جنوب میں واقع "یارون” قصبے کے "الجامعہ” محلے پر بھی گائیڈڈ میزائلوں سے حملہ کیا۔ صیہونی فوج نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ہم نے لبنان کے قصبے یارون میں دہشت گردوں کے ایک سیل کو نشانہ بنایا اور حزب اللہ کے فوجی ڈھانچے کو بمباری سے نشانہ بنایا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button