پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

پاکستانی زائرین کی بس کو حادثہ، 4 شہید متعدد زخمی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) عراق سے واپسی پر پاکستانی زائرین کی بس ایرانی شہر زاہدان واپس جا رہی تھی کہ ٹرالر سے ٹکرا گئی۔حادثے میں 4 افراد موقع پر ہی شھید ہوگئے ، جبکہ 42 زائرین زخمی ہوئے۔زخمیوں کا علاج معالجہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایران کے صوبہ بیرجند کی ٹریفک پولیس افسر کا کہنا ہے کہ عراق سے واپسی پر پاکستانی زائرین کی بس اور ٹرالر کے درمیان ہونے والے تصادم میں 4 افراد شھید اورمتعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

ٹریفک پولیس افسر کے مطابق کہ حادثہ صبح 4 بجے ٹرالر ڈرائیور کی غلطی کی وجہ سے پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق بس میں 44 پاکستانی زائرین سوار تھے جو عراق سے واپس آرہے تھے۔

ایک شدید زخمی کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے بیرجند شہر منتقل کیا گیا ہے جبکہ باقی پاکستانی زائرین جو معمولی زخمی تھے ایک دوسری بس کے ذریعے نہبندان شہرکے اسپتال منتقل کئے گئے ہیں۔نہبدان میں اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ 35 افراد کو معمولی چوٹیں لگی تھیں۔ جبکہ 5 افراد زیادہ زخمی ہیں ان کا علاج معالجہ جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button