اہم پاکستانی خبریں

پاک فوج کے 4 جوان سپردخاک

شیعہ نیوز ایرانی سرحد پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے پاک فوج کے 4 جوانوں کو نماز جنازہ ادائیگی کے بعد پورے فوجی اعزاز کیساتھ سپردخاک کردیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید نائیک شیر احمد، لانس نائیک محمد اصغر، سپاہی نرسنگ عبدالرشید اور سپاہی محمد عرفان کی نماز جنازہ کیہرار بزدار (تونسہ)، کوٹ ادو (مظفر گڑھ)، مانجھی پور (سہبت پور) میں ادا کی گئی جس میں سینئر حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران و سپاہیوں، عزیز و اقارب اور لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، شہیدوں کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔چاروں شہداء نے بلوچستان کے ضلع کیچ کے جلگئی سیکٹر میں پاکستان ایران سرحد کے ساتھ معمول کی سرحدی گشت کے دوران ایران کی جانب سے دہشت گردوں کے ایک گروپ کے حملے میں جام شہادت نوش کیا تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج دہشت گردی کی لعنت کو ہر قیمت پر ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں، یہ قربانیاں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارے عزم کو توانا کرتی ہیں، ہماری آنے والی نسلوں کو ایک پرامن پاکستان فراہم کرنے کے لیے ہمارے ایمان کو مضبوط کرتی ہیں۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button