مشرق وسطی

صوبہ سیستان و بلوچستان میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 7 گرفتار

شیعہ نیوز: سپاہ پاسداران کی بری فورس کے قدس ہیڈکوارٹر کے آپریشن شہدائے سلامتی کے ترجمان نے بتایا ہے کہ صوبہ سیستان و بلوچستان میں گزشتہ 48 گھنٹے میں چار دہشت گرد ہلاک اور سات گرفتار کئے گئے ۔

سپاہ پاسداران کی بری فورس کے قدس ہیڈکوارٹر کے شعبہ رابطہ عامہ کے حوالے سے رپورٹ ہے کہ جنرل احمد شفایی نے بدھ کو بتایا ہے کہ صوبہ سیستان و بلوچستان میں آپریشن شہدائے سلامتی بدستور جاری ہے جن میں صابران بٹالین ، اسپیشل فورس، ہیلی کاپٹر دستے اور عوامی رضا دستوں سمیت مختلف دستوں کے افراد شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ: 48 گھنٹوں میں 5 نئے قتل عام ، 209 فلسطینی شہید اور زخمی

انھوں نے بتایا کہ صوبے کے عوام نے اس آپریشن کا زبردست خیرمقدم کیا ہے اور گزشتہ اڑٹالیس گھنٹے میں غاصب صیہونی حکومت کے زرخرید چار دہشت گرد ہلاک ہوئے اور سات گرفتار کئے گئے ۔

آپریشن کے ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ہونے والوں میں پانچ نے خود سے ہتھیار زمین پر رکھ کر خود کو سلامتی دستوں کے حوالے کیا ۔

انھوں نے بتایا کہ یہ آپریشن اپنے سبھی اہداف کے حصول تک جاری رہے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button