Uncategorized

40 سنی مفتیوں نے خواتین کے قتل کو غیر اسلامی فعل اور بد ترین گناہ کبیرہ قرار دے دیا

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) چیئرمین سنی اتحاد کونسل پاکستان صاحبزادہ حامد رضا کی اپیل پر سنی اتحاد کونسل کے 40 مفتیان کرام نے اپنے اجتماعی فتویٰ میں غیرت کے نام پر خواتین کے قتل کو غیر اسلامی فعل اور بد ترین گناہ کبیرہ قرار دے دیا، اجتماعی فتویٰ میں کہا گیا ہے کہ غیرت کے نام پر قتل کو جائز سجھنا کفر ہے، خواتین کو پسند کی شادی کرنے پر زندہ جلانا اسلامی احکامات کے منافی ہے۔ عورتوں کو زندہ جلانا کفر ہے۔ آگ میں جلانے کی سزا رب تعالی کے علاوہ اور کسی کیلئے جائز نہیں حتیٰ کہ آگ کی سزا بطور حد و تعزیر بھی نہیں دی جا سکتی۔ فتوی میں کہا گیا ہے کہ اسلام نے بالغ عورتوں کو خود اپنی مرضی سے پسند کی شادی کرنے کا حق دیا ہے جیساکہ سورۃ البقرہ کی آیت نمبر 232 میں اس کا حکم بیان ہوا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ’’اے عورت کے خاندان والو، عورتوں کو اپنے خاوندوں سے نکاح کرنے سے منع نہ کرو جبکہ وہ دونوں شادی کرنے پر راضی ہیں‘‘ اسلام غیرت کے نام پر قتل جیسے قبیح فعل کی ہرگز ہرگز اجازت نہیں دیتا۔ معاشرے میں مروج عزت اور غیرت کے خود ساختہ معیارات جہالت، گمراہی اور کفر پر مبنی ہیں۔ عزت اور غیرت کا صحیح معیار وہی ہے جو اللہ تعالی اور اس کے رسول کریم نے مقرر کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button