مشرق وسطی

40 سال سے صیہونی جیلوں میں قید فلسطینی رہنما کا قوم کے نام پیغام

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) اسرائیلی زندانوں میں 40 سال سے پابند سلاسل فلسطینی رہنما نائل البرغوثی نے اسیری کے چالیسویں برس میں داخل ہونے پر قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ فلسطینی قوتیں اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرکے دشمن کے خلاف یکجہتی کا مظاہرہ کریں۔

نائل البرغوثی جو اس وقت اسرائیلی جیل میں قید تنہائی کا شکار ہیں نے ایک پیغام جاری کیا ہے’’حقیقی امن‘‘ کے عنوان سے جاری پیغام کیا جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ارض فلسطین کے حقیقی مالک فلسطینی ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ دشمن سے اپنے حقوق چھیننے کا واحد راستہ قومی وحدت اور قومی یکجہتی میں مضمر ہے۔

فلسطینی قومی قوتوں کو تمام تر اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اپنی صفوں میں اتحاد اور یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم سب ایک ہی منزل کے مسافر اور راہی ہیں اور ایک ہی گاڑی پرسوار ہیں۔ قومی اتحاد ہی فلسطینی قوم کے مفاد میں ہے۔ فلسطینی دھڑوں میں اختلافات سے صرف دشمن کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔

اسیر فلسطینی رہنما نے کہا کہ آزادی فلسطین اور حق واپسی کا حصول ہم سب کا اجتماعی مطالبہ ہے جس کے حصول کے لیے ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنا ہوگا۔

خیال رہے کہ نائل البرغوثی 40 سال سے اسرائیلی زندانوں میں قید ہیں۔ انہیں 1978ء میں اسرائیلی فوج نے حراست میں لیا۔ ان پرایک اسرائیلی فوجی کو قتل کرنے کے الزام میں مقدمہ چلایا گیا اور عمر قید کی سزا سنائی گئی۔

سنہ 2011ء میں انہیں قیدیوں کے تبادلے کے ایک معاہدے کے تحت رہا کیا گیا مگر 2014ء میں سابق اسیران کے خلاف کریک ڈاؤن کےدوران انہیں دوبارہ حراست میں لے کر 30 ماہ قید کی سزا سنائی گئی۔ یہ سزا پوری ہونے کے بعد ان کی سابقہ سزا بحال کردی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button