400دن میں 2 ڈیویژن فوج ختم ہوگئی، صیہونی میڈيا کی رپورٹ
شیعہ نیوز: ایک صیہونی میڈيا نے چار سو دن میں تقریبا دو ڈیویژن فوجیوں کے ہلاک اور زخمی ہونے کا اعتراف کیا ہے اور نتین یاہو کے اقتدار میں باقی رہنے کو اسرائیل کی سبھی مشکلات کی وجہ قرار دیا ہے۔
صیہونی روزنامہ معاریو نے اپنے سیاسی مبصر بن کاسپیت کی تیار کردہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل نے گزشتہ ایک برس سے زائد عرصے سے جو جنگ علاقے کے سات محاذوں پر جاری رکھی ہے اس میں تقریبا دو ڈیویژن فوجی ہلاک اور زخمی ہوچکے ہیں۔
اس رپورٹ کے مطابق چار سو دن سے جاری جنگ میں صیہونی حکومت کی فوج کے سنگین نقصانات کی وجہ سے اس وقت غاصب صیہونی حکومت کو ہزاروں فوجیوں کی ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں : نیویارک پولیس نے فلسطینی حامیوں کو گرفتار کرلیا
صیہونی اخبار معاریو کے سیاسی مبصر بن کاسپیت نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ نیتن یاہو کی کابینہ اسرائيل کی حالت بدتر کر رہی ہے. دوسرے لفظوں میں نتن یاہو کی زمانہ جنگ کی کابینہ اسرائيل کے مفاد میں نہیں بلکہ اس کے خلاف اقدام کر رہی ہے۔
ادھر صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل بارہ کے اس سروے کے مطابق صیہونی وزیر جنگ یواو گالانت کو برخاست کئے جانے کے بعد اٹھاون فیصد صیہونیوں کا اعتماد نیتن یاہو سے ختم ہوچکا ہے۔
اس سروے میں باسٹھ فیصد صیہونیوں کا کہنا ہے کہ یسرائیل کاتس صیہونی حکومت کی وزیر جنگ کے عہدے کے لئے مناسب نہیں ہیں۔
غاصب صیہونی حکوت کے ٹی وی چینل بارہ کے اس سروے کے مطابق پینتالیس فیصد صیہونی اپنی حکومت کے مستقبل کے حوالے سے بدظن ہوچکے ہیں۔