مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

42 بین الاقوامی تنظیموں نے سعودی ولیعہد بن سلمان کو سزا دینے کا مطالبہ کر دیا

بین الاقوامی 42 تنظیموں نے سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان کو سعودی صحافی خاشقجی کے قتل میںم لوث ہونے کے جرم میں سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

عربی ۲۱ کے مطابق کہ انسانی حقوق کے نگراں ادارے اور 41 بین الاقوامی تنظیموں نے سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان کو سعودی صحافی خاشقجی کے قتل میںم لوث ہونے کے جرم میں سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

عالمی تنظیموں اور اداروں کے اعلامیہ کے مطابق سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان نے صحافی جمال خاشقجی کے بہیمانہ قتل میں اساسی اور بنیادی نقش ایفا کیا ہے اور سعودی عرب کے مجرمین نے ابھی تک خاشقجی کی لاش کو بھی ورثاء کے حوالے نہیں کیا۔ اس سے قبل خاشقجی کی ترک منگیتر خدیجہ چنگیز نے بھی سعودی عرب کے ولیعہد کو سزا دینے کا مطالبہ کیا تھا۔ ادھر امریکی انٹیلیجنس نے بھی حال ہی میں ایک رپورٹ شائع کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان خاشقجی کے قتل میں ملوث ہیں۔

واضح رہے کہ 2 اکتوبر 2018 کو استنبول میں سعودی قونصل خانے میں صحافی جمال خاشقجی کو ولیعہد محمد بن سلمان کے ایجنٹوں نے بے رحمی اور بے دردی کے ساتھ قتل کردیا تھا اور سعودی رعب نے آج تک خاشقجی کی لاش کو ان کے ورثاء کے حوالے نہیں کیا ہے۔ سعودی عرب ولیعہد محمد بن سلمان کو اس کیس سے باہر کرنے کے لئے اب تک اربوں ڈالر رشوت کے طور پر خرچ کرچکا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button