Uncategorized

آئی ایس او کا 43 واں یوم تاسیس 22 مئی کو منایا جائے گا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری مدثر عباس نے مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایس او کا 43واں یوم تاسیس 22 مئی کو منایا جائے گا۔ اس سلسلہ میں ملک بھر میں آئی ایس او کے کارکنان سابقین و عہدیدران یوم تاسیس کی تقریبات میں شریک ہونگے اور تجدید عہد کریں گے کہ ہم آئی ایس او کے نصب العین کے حصول کیلے اپنی تمام کوشوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اس ملک و ملت کے ہر نوجوان کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کریں گے۔ یوم تاسیس کی تقریبات میں شہداء امامیہ کا بالخصوص ذکر کیا جائے گا کہ جن کے پاکیزہ خون کی بدولت یہ شجرہ طیبہ اپنے وجود کے ساتھ ملک کے گوش و کنار میں موجود ہے، تقریبات میں تنظیمی و تعلیمی کارکردگی پر کارکنان میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button