مشرق وسطی

43 بحرینی باشندون کی شہریت منسوخ، نمائشی عدالت نے اپیل کی درخواست مسترد کردی

رپورٹ کے مطابق، آل خلیفہ حکومت نے سماجی اور انسانی حقوق کے کارکنوں پر دباؤ بڑھانے کی غرض سے اس قسم کے اقدامات میں اضافہ کردیا ہے۔ بحرین کی شاہی عدالت نے حکومت مخالف بحرینی باشندوں پر دہشت گردانہ کارروائیوں کا الزام عائد کرکے انہیں دس سال قید کی سزا بھی سنائی ہے۔

واضح رہے کہ مختلف مخالف گروہوں کے سربراہان بھی بحرینی حکومت کی گرفتاری کی زد میں ہیں۔ بحرین کی نمائشی عدالت اس سے پہلے بھی شاہی حکومت کے ظالمانہ اقدامات اور انسانی حقوق کی پامالی پر احتجاج کرنے والوں اورعوام کے بنیادی جمھوری حقوق کی حمایت کرنے والے سیاسی و سماجی کارکنوں اور مذہبی رہنماؤں کی شہریت منسوخ کرنے کے فیصلے صادر کرچکی ہے۔

بحرین کی ظالم شاہی حکومت نے گزشتہ بائیس جون کو ملک کی عظیم ترین مذہبی شخصیت آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی شہریت منسوخ کرنے کا فیصلہ صادر کیا تھا جس پر پورے ملک میں احتجاجی مظاہروں اور دھرنوں کی لہر شروع ہوگئ تھی جو تاحال جاری ہے ۔ نمائشی عدالت کا ظالمانہ فیصلہ صادر ہوتے ہی ہزاروں بحرینی شہریوں نے آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے گھر کے سامنے ان کی حمایت اور آل خلیفہ حکومت کی مخالفت میں دھرنا شروع کردیا جو اب بھی جاری ہے۔

بحرین کی نمائشی عدالت نے ملک میں سماجی، سیاسی اور انسانی حقوق کے کارکنوں کی شہریت منسوخ کرنے کا سلسلہ ایسی حالت میں جاری رکھا ہے کہ اقوام متحدہ کے منشور کے مطابق کسی بھی حکومت کو اپنے ملک کے باشندوں کی شہریت منسوخ کرنے کا حق نہیں ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button