مشرق وسطی
پراسیکیوٹر نے بحرینی خاتون فاطن حسین کو بلاوجہ 45 دن قید رکھنے کا حکم جاری کردیا
منامہ (مانیٹرنگ ڈیسک )بحرینی پراسیکیوٹر نے بحرینی خاتون فاطن حسین کو تفتیش کے بہانے بلا کر45دن کے لئے قید رکھنے کا حکم جاری کرتے ہوئے تفتیش کو ملتوی کردیا ہے۔اللؤلؤة ٹی وی کے مطابق پراسیکیوشن حکام نے جمعہ کو تفتیش کے لئے کریمنیل انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ میں طلب کیا تھا ۔فاطن حسین ،حسین شکور کی آنٹی ہیں جنہیں بحرینی حکام کے مطابق ملک سے فرار کے دوران بحرینی سیکورٹی فورسز نے گرفتار کیا ہے جو تین شہداء کے ساتھ سمندری راستہ سے فرار ہو رہے تھے ۔